پتا چل جائے گا سازش کون لوگ کرتے ہیں ، عوام سازشی لوگوں کو مسترد کردیں گے: مریم نواز

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ جلد پتا چل جائے گا کہ سازش کون لوگ کرتے ہیں جس کے بعد عوام سازشی لوگوں کو مسترد کردیں گے۔
مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 120 کا دورہ کیا اور کارکنوں کے مسائل سنے ۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17 جنوری کو کچھ لوگ مل کر بیٹھ رہے ہیں جس کے بعد جلد ہی پتا چل جائے گاکہ سازش کون لوگ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت اور جمہوری عمل جاری رہنے پر یقین رکھتے ہیں،عوام سازشی لوگوں کو مسترد کردیں گے۔