وزیراعظم نے شہبازشریف کی درخواست مسترد کردی، پیسے ادا کرنے کا حکم دیدیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے حکومت پنجاب سے ہیلی کاپٹر کا دوماہ کا کرایہ مانگ لیا جس پر صوبائی حکومت نے کرایہ معافی کی درخواست کی تھی لیکن کابینہ ڈویژن کی مخالفت کے بعد وزیراعظم نے یہ درخواست مسترد کردی اور محکمہ خزانہ پنجاب نے بتایا کہ کرایہ ادا کرنا پڑے گاجس کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاق نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ہیلی کاپٹر کا کرایہ مانگا تھا ، یہ ہیلی کاپٹر صوبائی حکومت مارچ2017ءتک استعمال کرتی رہی جس کا وفاق نے کرایہ کی مد میں 12کروڑ 16لاکھ روپے کا بل بھیج دیا۔ حکومت پنجاب نے کرایہ معاف کرنے کی درخواست کی توکیبنٹ ڈویژن نے موقف اپنایاکہ ماضی میں صوبائی حکومت پیسے ادا کرتی رہی اور اب بھی کرنے چاہیں جس کے بعد وزیراعظم نے یہ درخواست مسترد کری اور ہدایت کی ہے کہ فوری بقایا جات اداکریں۔
وفاق کی جانب سے جواب ملنے کے بعد محکمہ خزانہ پنجاب نے بتایاکہ وفاق کو کرایہ اداکرنا پڑے گا اور اس ضمن میں اجلاس بھی طلب کرلیاگیا جس میں فیصلہ ہوگا کہ کتنے پیسے دینے ہیں اور کونسے آﺅٹ سٹینڈنگ ہیں جن میں پیسے ایڈجسٹ ہوسکتے ہیں ، اجلاس کے بعد آج ہی وفاق کو جواب بھجوادیاجائے گا۔