سانحہ ماڈل ٹاؤن, مونس الٰہی کا چودھری پرویزالٰہی کی زیرقیادت تحریک قصاص میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان 

سانحہ ماڈل ٹاؤن, مونس الٰہی کا چودھری پرویزالٰہی کی زیرقیادت تحریک قصاص میں ...
سانحہ ماڈل ٹاؤن, مونس الٰہی کا چودھری پرویزالٰہی کی زیرقیادت تحریک قصاص میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی کی صدارت میں یہاں مسلم لیگ ہاؤس میں پارٹی کے ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور ضلعی عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹر کامل علی آغا، جنرل سیکرٹری پنجاب چودھری ظہیرالدین، عامر سلطان چیمہ، خدیجہ عمر، چودھری ذوالفقار، باؤ رضوان، انصر بریار، خواجہ وقار الحسن اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلومین کو انصاف دلانے کیلئے تحریک قصاص میں بھرپور شرکت کرے گی۔ اس سلسلہ میں پلان کو حتمی شکل دے دی گئی جس کے مطابق 17 جنوری کی صبح 10 بجے مسلم لیگ ہاؤس سے ریلی کی صورت میں احتجاج میں شرکت کی جائے گی۔ مونس الٰہی نے تمام یونین کونسلوں کے نمائندوں اور پارٹی کارکنوں کو مسلم لیگ ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس سے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ بے گناہ افراد کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ کی قیادت اور کارکن پرعزم ہیں۔