خیبر پختونخوا میں پولیس والے نے اپنی جان دے کر پورے خاندان کی زندگی بچا لی، قربانی کی نئی تاریخ رقم کردی

خیبر پختونخوا میں پولیس والے نے اپنی جان دے کر پورے خاندان کی زندگی بچا لی، ...
خیبر پختونخوا میں پولیس والے نے اپنی جان دے کر پورے خاندان کی زندگی بچا لی، قربانی کی نئی تاریخ رقم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) آپ کوروزانہ ایسی خبریں پڑھنے کو نہیں ملتیں جب کوئی کسی کی زندگی بچانے کے لیے اپنی زندگی قربان کردے ،اور اگر کوئی خبرآتی ہے تو وہ سیکیورٹی فورسز کی ہوتی ہے ، ایسا ہی کچھ خیبرپختونخوا کے ٹویفک پولیس اہلکار نے کیا جس نے اپنی جان کی قربانی دے کر ایک فیملی کو حادثے سے بچالیا۔ عینی شاہدین کے مطابق جب سریر نے دیکھا کہ ایک ٹرک فیملی کی طرف بڑھ رہاہے تو اسے روکنے کی کوشش میں اپنی جان قربان کردی ۔
خیبرپختونخوا پولیس کی طرف سے سوشل میڈیا پر آگاہ کیا ہے کہ ” ہم اپنی زندگیوں اور لہو سے اپنے لوگوں کی حفاظت کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس نے صوبے کے عوام سے اپنا یہ وعدہ پورا کیا ، نوشہرہ میں ایک فیملی کو ٹرک سے بچاتے ہوئے کانسٹیبل سریر نے شہادت کا رتبہ پایا، شہید نے دیکھا کہ ایک تیز رفتار ٹرک فیملی کی طرف بڑھ رہاہے توفوری حرکت میں آیا اور خطرناک حادثے سے فیملی کو بچالیا تاہم اپنی زندگی قربان کرنا پڑی ۔


پولیس کے مطابق ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیاتھا تاہم بعدازاں پکڑاگیا، پورے اعزاز کیساتھ کانسٹیبل سریر کی نماز جنازہ نوشہرہ پولیس لائنز میں اداکردی گئی۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق کانسٹیبل کی اس قربانی اور بہادری کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا کیونکہ یہ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ انسانیت ابھی بھی زندہ ہے ۔