کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان نے پاک فوج کو سرینڈر کرنے کی خبر کی تردید کردی

کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان نے پاک فوج کو سرینڈر کرنے کی خبر کی تردید کردی
کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان نے پاک فوج کو سرینڈر کرنے کی خبر کی تردید کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کر نے سے متعلق خبر کی تردید کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج دوپہر کو کالعد م جماعت کے ترجمان اسد منصور کی جانب سے پاک فوج کو ہتھیار ڈالنے اور خود کو سرینڈر کرنے کی خبریںمیڈیا میں آئیں تھیں جس کے بعد اب اسد منصور نے بذریعہ ای میل پاکستانی میڈیا چینلز کو تردید جاری کر دی ہے جس میں انہوں نے ان تمام خبروں کو غلط قرار دیاہے ۔
ذرائع کے مطابق جماعت الاحرار نے اسد منصور کو احسان اللہ احسان کی جانب سے گرفتاری دیئے جانے کے بعد تنظیم کا ترجمان مقرر کیا تھا ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جماعت الاحرار کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ہی ایک دھڑا ہے۔