پنجاب پولیس کبھی بہترین پولیس تھی،اب حکومت نے گھر کی لونڈی بنا لیا ہے، اعتزاز احسن
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنمااعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کبھی بہترین پولیس تھی،پنجاب حکومت نے پولیس کو گھر کی لونڈی بنالیا ہے،قصور میں پیش آنے والے واقعات کاکوئی ملزم نہیں پکڑا گیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پنجاب میں گورننس کی صورتحال بدترین ہے،17جنوری کا احتجاج بہت اہم ہے،اب صرف معاملہ سانحہ ماڈل ٹائون کانہیں رہا،
قمر زمان کائرہ کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی حکومت مخالف احتجاج میں شامل ہوگی،وزیراعلیٰ کااستعفیٰ مطالبہ تھااورہے،انہوں نے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کےلئے کل میٹنگ ہوگی،17 جنوری کومستقبل کے لائحہ عمل کااعلان بھی کریں گے۔