”کیا آپ سیریز کی شکست کی ذمہ داری لیتے ہیں؟“ اس سوال پر چیف سلیکٹر انضمام الحق کے جواب نے سب کو حیران کر دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو تہلکہ مچ گیا، دیکھ کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اے گل ٹھیک نئیں“

”کیا آپ سیریز کی شکست کی ذمہ داری لیتے ہیں؟“ اس سوال پر چیف سلیکٹر انضمام ...
”کیا آپ سیریز کی شکست کی ذمہ داری لیتے ہیں؟“ اس سوال پر چیف سلیکٹر انضمام الحق کے جواب نے سب کو حیران کر دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو تہلکہ مچ گیا، دیکھ کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اے گل ٹھیک نئیں“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کی ذمہ داری قبول کرنے کے سوال پر ایسا جواب دیدیا کہ جان کر ہر پاکستانی بے اختیار کہہ اٹھے گا کہ ”اے گل ٹھیک نئیں۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ کسی اور کی نہیں ہو سکتی، میں نے اس کا بہت بار پیچھا کیا ہے کیونکہ۔۔۔“ ٹنڈولکر کی بیٹی سے فون پر فحش باتیں کرنے اور دھمکانے والے شخص نے تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے، ٹنڈولکر کی بھی ہوائیاں اڑ گئیں

انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں ہوئی تو بیٹھ کر اس معاملے کو ضرور دیکھیں گے جس کے بعد ان سے سوال پوچھا گیا کہ ”چیمپینز ٹرافی میں فتح کا کریڈٹ تک سب نے لیا، سری لنکا کیخلاف جیت کا کریڈٹ بھی سب نے لیا تو کیا اس سیریز کی ذمہ داری آپ بطور چیف سلیکٹر قبول کریں گے؟“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ عمران خان کی بیگم بشریٰ بی بی نہیں بلکہ۔۔۔“ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
اس پر انضمام الحق نے انتہائی حیران کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”ابھی سیریز ختم ہونے دو، پھر اس کی ذمہ داری مجھے پر دیدینا۔“ اس پر صحافی نے انہیں یہ یاد دلانے کی کوشش بھی کی کہ اگرچہ 2 ون ڈے میچ ابھی باقی ہیں لیکن سیریز میں شکست تو ہو ہی چکی ہے مگر انضمام الحق مزید جواب دینے کے بجائے وہاں سے چلتے بنے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -