اپنی نئی شادی پر عمران خان کا ایسا تبصرہ کہ ہرکوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگیا

اپنی نئی شادی پر عمران خان کا ایسا تبصرہ کہ ہرکوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگیا
اپنی نئی شادی پر عمران خان کا ایسا تبصرہ کہ ہرکوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرک(ویب ڈیسک)  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی شادی سے متعلق خبر پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا جس سے محفل میں قہقہے بکھر گئے۔

عمران خان کی تردید کے باوجود ان کی شادی کی خبروں پر تبصرے چلتے رہے اور مختلف باتیں سامنے آتی رہیں لیکن انہوں نے اس پر زیادہ بات نہیں کی مگر آج عمران خان کچھ خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور شادی پر خوب بات کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے  ایک تقریب سے خطاب کے دوران پہلی بار اپنی تیسری شادی پر کھل کر دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا۔جیونیوز کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ’ایک دن صبح ورزش کرنے گیا، جب واپس آیا تو بہت سارے پیغامات ملے، ملازم نے بتایا کہ کئی سیاست دانوں کے فون آئے وہ آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں’۔

چیئرمین تحریک انصاف نے ازراہِ مذاق کہا کہ کہ ’مجھے خوف ہوگیا کہیں رات سوتے ہوئے کسی کو قتل تو نہیں کردیا، پھر سوچا ٹرمپ نے پاکستان پر حملہ کردیا، پتا نہیں کیا ہوگیا کوئی معجزہ ہوگیا‘۔عمران خان نے انتہائی دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے سوچا کہیں مودی مسلمان ہوگیا یا نوازشریف کو پتا چل گیا انہیں کیوں نکالا، کہیں شہبازشریف نے شوبازی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا‘۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے حاضری محفل کو محظوظ کرتے ہوئے کہا کہ ’کچھ دیر بعد مجھے پتا چلا کہ بہت بڑا جرم ہوگیا، پاکستان میں قومی بحران پید ہوگیا ہے اور عمران خان نے شادی کے لیے رشتہ مانگ لیا ہے‘۔عمران خان کے تبصرے پر حاضرین محفل خوب محظوظ ہوئے اور محفل کشتِ زعفران ہوگئی۔

مزید :

قومی -