” انہوں نے میری شادی کو۔۔۔“عمران خان نے جیو نیوز کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی شادی کی خبر کو بنیاد بنا کر جیونیوز اور عمرچیمہ کیخلاف پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) میں شکایت دائر کردی ۔
تحریک انصاف کی طرف سے دائرکی گئی درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ جیونیوز نے عمران خان کی شادی سے متعلق بے بنیاد خبرچلائی اور یہی خبر کئی بلٹینز میں دوہرائی جاتی رہی جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شہرت کو ہدف بنایاگیا۔ عمران خان نے سات جنوری کو ترجمان کے ذریعے دوٹوک الفاظ میں تردید کی اور بتایاکہ انہوں نے بشریٰ مانیکا کو شادی کی پروپوزل بھیجنے کا بتاتے ہوئے نکاح کی تردید کردی، یہ بھی واضح کیا کہ پروپوزل قبول ہونے کی صورت میں وہ خود اعلان کردیں گے ۔
واضح تردید کے باوجود جنگ اور دی نیوز نے عمران خان کے خلاف متعدد خبریں چھاپ دیں، ہتک عزت پر مبنی نیوزرپورٹس اور ایسی رپورٹس پر مبنی ٹاک شوز کیے ، عمران خان اور خاتون کی مرضی کیخلاف خبریں چھاپنا شخصی آزادی کے منافی اورپاکستان پینل کوڈ اور ڈیفیمیشن آرڈیننس 2002سمیت متعدد قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
سنٹرل میڈیا سیل کے سربراہ افتخار درانی نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی طرف سے پیمرا سے استدعا کی کہ اس گروپ کی جھوٹی خبروں کا نوٹس لیں اور رپورٹرو مالک کیخلاف کارروائی کی جائے ۔