بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں تیز رفتار ٹرک کی رکشہ کو ٹکر، 12افراد ہلاک
نئی دہلی(آن لائن)بھارت کی ریاست جھاڑ کھنڈ میں تیز رفتار ٹرک نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ہندووں کے مذہبی تہوار میں شرکت کے بعد واپس آنے والے 12افراد موقع پر ہلاک جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جھاڑکھنڈ کے ضلع گملا میں ریاستی دارالحکومت رانچی سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا، جس کے باعث 12افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4شدید زخمی ہوگئے،تاہم ریسکیو ٹیموں نے ہلاک شدگان کی نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔گملا پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔