اردن کو سرحدوں کی نگرانی کے لئے گاڑیاں اور تربیتی ہوائی جہاز دیں گے:جرمن وزیر دفاع
برلن(آن لائن) جرمن وزیر دفاع آرزولا فان ڈیئر لائن نے کہا ہے کہ ان کا ملک اردن کو سرحدوں کی مناسب نگرانی کے لیے فوجی گاڑیاں دے گا۔
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق برلن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرزولا فان ڈیئر لائن کا کہناتھا کہ اردنی فوج کی ٹریننگ کے لیے 2 تربیتی ہوائی جہازوں اور درجنوں فوجی گاڑیوں کی فراہمی کا معاہدہ 22ملین ڈالر میں طے پایا گیا ہے۔ جرمن وزیر دفاع کا کہا کہ اس فوجی سامان کی فراہمی سے اردن اپنی سرحدوں پر نگرانی کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے قابل ہو جائے گا۔