’بہت ڈھونڈا کوئی بھی ڈھنگ کا آدمی نہ ملا‘ خاتون نے مردوں سے مایوس ہوکر 300سال پرانی کس چیز سے شادی کرلی؟ جان کر مردوں کو ڈر لگنے لگے گا
ڈبلن(نیوز ڈیسک) کوئی عورت اچھے بھلے مردوں کو چھوڑ کر کسی سمندری قزاق سے شادی کرنا چاہے تو لوگ اسے پاگل ہی کہیں گے لیکن اس گوری کے متعلق آپ کیا کہیں گے جس نے صدیوں پہلے دنیا سے رخصت ہونے والے ایک سمندری قزاق کے بھوت سے بیاہ رچا لیا ہے۔
یہ محترمہ شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ امینڈا ٹیگو ہیں جن کا کہنا ہے کہ ساری عمر مردوں نے انہیں مایوس کیا ہے لہٰذا مجبور ہو کر وہ ایک قدیم قزاق کے بھوت سے شادی کرنے پر مجبور ہوگئیں۔ میل آن لائن کے مطابق امینڈا کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل آئرلینڈ کے شمال میں ڈاﺅنپیٹرک کے ساحل سے پرے ایک کشتی میں اٹھارہویں صدی کے ایک سمندری قزاق کے بھوت سے شادی کی۔
شادی کے بعد وہ بہت خوش اور مطمئن ہیں جس کا اظہار امینڈا کی باتوں سے ہوتا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ”وہ قزاق میری روح کا ساتھی ہے اور میرے لئے ایک کامل شریک حیات ہے۔ وہ دیکھنے میں فلم ’پائریٹس آف کیریبین‘ کے کردار کیپٹن جیک سپیرو جیسا نظر آتا ہے۔ تین صدیاں قبل وہ افریقی ملک ہیٹی میں رہتا تھا۔ اس کی رنگت سیاہ اور بالوں کا رنگ سیاہ ترین ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ بہت سے لوگ اس طرح کے ماوارائی تعلقات پر یقین نہیں رکھتے لیکن میں اپنے پورے ہوش و حواس میں اس تجربے سے گزر رہی ہوں۔ میں کیسے اسے محض وہم قرار دے سکتی ہوں۔ میں نے ساری زندگی کسی مرد کے ساتھ ایسا پرجوش تعلق محسوس نہیں کیا جیسا اس سمندری قزاق کے بھوت کے ساتھ محسوس کیا ہے۔“
واضح رہے کہ امینڈا جس سمندری قزاق کے بھوت سے شادی کا دعوٰی کر رہی ہے وہ 18 ویں صدی میں اپنے جرائم کی وجہ سے بہت مشہور تھا۔ اس بدنام زمانہ قزاق کو اس کے سنگین جرائم کی پاداش میں سزائے موت دی گئی تھی۔