’میں رات سورہی تھی کہ اچانک بستر پر کسی اور کی موجودگی کا احساس ہوا، لائٹ جلائی تو یہ دیکھ کر زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا کہ میرے ساتھ۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات بتادی کہ آج رات آپ کو نیند نہ آئے

’میں رات سورہی تھی کہ اچانک بستر پر کسی اور کی موجودگی کا احساس ہوا، لائٹ ...
’میں رات سورہی تھی کہ اچانک بستر پر کسی اور کی موجودگی کا احساس ہوا، لائٹ جلائی تو یہ دیکھ کر زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا کہ میرے ساتھ۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات بتادی کہ آج رات آپ کو نیند نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(نیوز ڈیسک) سانپ جیسی خوفناک چیز کا تصور کر کے ہی اکثر لوگ کانپ اٹھتے ہیں لیکن اس آسٹریلوی خاتون کے خوف کا اندازہ کیجئے جس کی رات گئے آنکھ کھلی تو اپنے ساتھ بستر پر ایک بھاری بھرکم ناگ کو بھی آرام کرتے ہوئے پایا۔
ویب سائٹ ورلڈ وائڈ وئیرڈ نیوز کے مطابق رونگٹے کھڑے کر دینے والا یہ واقعہ سن شائن کوسٹ کے علاقے میں رہائش پزیر ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا۔ سانپ پکڑنے کے ماہر سٹوارٹ مکینزی کا کہنا ہے کہ انہیں رات کے تین بجے ایک خاتون کا پیغام موصول ہوا کہ اس کے بستر پر ایک بڑا سانپ بیٹھا ہے اور وہ اسے پکڑنے کے لئے فوراً پہنچیں۔ سٹوارٹ نے بتایا کہ وہ جب خاتون کے کمرے میں پہنچے تو دیکھا کہ یہ ایک بڑا ناگ تھا جو بستر پر کنڈلی مارے بیٹھا تھا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اسے بستر پر آہٹ کا احساس ہوا تھا اور لگا کہ وہاں کوئی اور بھی موجود تھا لیکن بتی جلائی تو پتا چلا کہ یہ ایک خوفناک سانپ تھا۔ اس کا کہناتھا کہ یہ سانپ اس کے گھر میں ہی رہ رہا تھا لیکن اسے یہ امید نہیں تھی کہ وہ اس کے بستر پر ہی چلا آئے گا۔
سٹوارٹ نے اس سانپ کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور ساتھ ہی لوگوں کو خبردار کیا کہ اگروہ اپنے کمرے کی کھڑکی کھلی رکھتے ہیں تو اس بات کا ضرور اہتمام کریں کہ اس میں جالی لگی ہو، ورنہ سانپ یا اس جیسی کوئی بھی اور چیز کمرے میں داخل ہونے کا خطرہ موجود رہے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -