اٹک میں منشیات فروشوں کی فائرنگ ، پولیس کانسٹیبل شہید

اٹک میں منشیات فروشوں کی فائرنگ ، پولیس کانسٹیبل شہید
اٹک میں منشیات فروشوں کی فائرنگ ، پولیس کانسٹیبل شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اٹک کے علاقے جھاری کس میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس کانسٹیبل فیضان شہید جبکہ2اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم نے اٹک کے علاقے جھاری کس میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا، اس دوران منشیات فروشو ں نے پولیس ٹیم پر فائر کھول دیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل فیضان شہید ہوگیا جبکہ 2پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ جاری ہے جبکہ پولیس پارٹی کی مدد کے لئے مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔