مغربی افریقہ کے وزیراعظم سیاسی بحران کے پیش نظر مستعفی

بساؤ(آن لائن)مغربی افریقی ملک گنی بسا کے وزیراعظم امرا سی سوکو ایمبالو نے اپنے منصب سے استعفی دے دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمبالونے کہاکہ انہوں نے ملک میں پیدا سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لیے استعفی دیا ہے۔ اس غریب افریقی ملک میں اگست سن 2015 میں سیاسی عدم استحکام اس وقت پیدا ہوا تھا جب صدر خوسے ماریو واز نے اس وقت کے وزیراعظم ڈومینگوس پریرا کو برخاست کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ امرا سی سوکو ایمبالو دسمبر سن 2016 سے وزیراعظم چلے آ رہے تھے جبکہ صدارتی دفتر نے ان کا استعفی منظور کر لیا ہے۔
لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں