بنگلہ دیش نے تین ملکی سیریز میں زمبابوے کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

بنگلہ دیش نے تین ملکی سیریز میں زمبابوے کو 8وکٹوں سے شکست دے دی
بنگلہ دیش نے تین ملکی سیریز میں زمبابوے کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش نے تین ملکی سیریز میں زمبابوے کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ،زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 170رنز بنائے جو بنگال ٹائیگرز نے دو وکٹوں کے نقصان پر  171 رنز بناتے ہوئے ہدف کو  پورا کرلیا۔
ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اورمخالف ٹیم کو 170رنز تک محدود کردیا ،زمبابوے کی اننگ میں سکندر رضا نے 52،پی جے مور کے 33اور ٹیلر کے 24رنز نمایاں ہیں۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 3،ربیل حسین اورمستفیض الرحمان نے 2,2وکٹیں حاصل کی ۔
بنگلہ دیش نے مقررہ ہدف تمیم اقبال ناقابل شکست84رنز کی بدولت28.3اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔شکیب الحسن کومیچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
تین ملکی سیریز کا اگلا میچ17جنوری کو سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -