آصف زرداری کی کارکنان کو 17جنوری کو حکومت کے خلاف مال روڈ پر جمع ہونے کی ہدایات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اب شہباز شریف کی حکومت چل نہیں سکتی انصاف ہو کررہےگا ،زیادہ سے ز یادہ کارکن 17جنوری کوحکومت کےخلاف مال روڈ پرپہنچیں۔
لاہورمیں پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بہت ہوگیا اب سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کو انصاف دلوا کر رہیں گے۔
اس اہم ملاقات میں یوسف رضاگیلانی،چودھری منظور،عزیزالرحمان چن، قمرزمان کائرہ ،مخدوم احمدمحمود اور دیگر بھی شریک تھے