بھارت امن کوسبوتاژکرنے والی بیان بازی اور اقدامات سے باز رہے:چینی وزارت خارجہ
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت امن کوسبوتاژکرنے والی بیان بازی اور اقدامات سے باز رہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف کے چین سے متعلق بیان پرچینی وزارت خارجہ کا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھا کہ :بھارتی آرمی چیف کا بیان غیرتعمیری اورباہمی تعلقات کوبہتربنانے کیخلاف ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کے بیانات سے سرحدوں پرامن اوراستحکام کونقصان پہنچے گا،تاہم بھارت امن کوسبوتاژکرنے والی بیان بازی اور اقدامات سے باز رہے۔واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف بپن روات نے 3 روز پہلے شمالی سرحد پرتوجہ بڑھانے کی بات کی تھی۔