کے پی کے حکومت کی کرپشن بے نقاب ہوگئی اور وہ بھی اس انداز میں کہ سب کے سامنے شرم سے پانی پانی ہوگئے

کے پی کے حکومت کی کرپشن بے نقاب ہوگئی اور وہ بھی اس انداز میں کہ سب کے سامنے ...
کے پی کے حکومت کی کرپشن بے نقاب ہوگئی اور وہ بھی اس انداز میں کہ سب کے سامنے شرم سے پانی پانی ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ترقیاتی کام کروانے پر پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں مگر انہوں نے خیبر پختونخوا میں اپنے چار سالہ دور اقتدار میں صرف ایک ہی اہم منصوبہ ”باب خیبر فلائی اوور“ تعمیر کروایا ، اس منصوبے کا افتتاح بھی چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ہاتھوں سے کیا ، لیکن افتتاح کے بعد دو سال بھی نہ چل سکا اور فلائی اوور پر دراڑیں پڑ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے چار سالوں کے دور اقتدا ر میں صرف ایک ہی منصوبہ مکمل کیا ، اس منصوبے کا افتتاح چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے 18جنوری 2016ءکو کیا تھا مگر خیبرپختونخواہ حکومت کا واحد منصوبہ بابِ پشاور فلائی اوور 2سال بھی نہ چل سکا ۔خیبر ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منصوبے میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے فلائی اوور کے ستونوں سے سیمنٹ اکھڑ گیا ہے اور ان میں دراڑیں پڑ گئی ہیں.

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔صارفین نے الزام عائد کیا کہ ناقص میٹریل کے استعمال اور من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کی وجہ سے یہ منصوبہ دو سال بھی چل نہیں سکا۔