سمی ابراہیم نے بول نیوز نیٹ ورک جوائن کر لیا
لاہور ( ڈیلی پاکستا ن آن لائن )پاکستان کے معروف صحافی و اینکر پرسن سمی ابراہیم اور جنگ نیوز کے سابق ریزیڈنٹ ایڈیٹر راولپنڈی نے بول نیوز نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صحافی سمی ابراہیم نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اور جنگ نیوز کے سابق ریزیڈنٹ ایڈیٹر راولپنڈی طاہر محمود نے بول نیوز نیٹ ورک جوائن کر لیاہے ،رانا طاہر نے بطور ایڈیٹر شمولیت اخیتار کی ہے جبکہ میں ڈائریکٹر نیوز کے فرائض انجام دوں گا اور ساتھ ساتھ پرائم ٹائم پر ایک ٹاک شو بھی کروں گا ‘۔
واضح رہے کہ سمی ابراہیم نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز سے منسلک تھے تاہم اب انہوں نے اپنا ادارہ تبدیل کرنے سے متعلق لوگوں کو آگاہ کر دیاہے ۔
Dear all ..Me and Rana Tahir Mahmood,former Resident Editor if Jang Rawalpindi, have joined BOL News Net work ..Rana Tahir Mahmood has joined BOL as Editor Where as I will perform as Director News (Content) of BOL News Network and do a prime time news show as well .
— Sami Abraham (@samiabrahim) January 15, 2018