سی ٹی ڈی کی لاہور میں کارروائی، 2دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی لاہور میں کارروائی، 2دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی کی لاہور میں کارروائی، 2دہشت گرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ٹی ڈی نے ہربنس پورہ سے 2دہشت گرد گرفتار کر لیے، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی فورسز نے ایک انتہائی خفیہ اطلاع پرلاہور کے علاقے ہربنس پورہ پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے2دہشت گردوں کو دھر لیا جن سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہناہے کہ دونوں دہشت گردوں کی شناخت امجد خان اور داؤ خان کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق کالعدم جماعت سے بتایا جا رہا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں دہشت گردوں کو لاہور میں پولیس ناکوں پر حملہ کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا جن کی منصوبہ بندی کافی عرصے سے کی جا رہی تھی لیکن بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں دہشت گردوں کو حراست میں لے کر مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں