بھٹ شاہ میں قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر میں آتشزدگی ،ڈرائیور موقع سے فرار

بھٹ شاہ میں قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر میں آتشزدگی ،ڈرائیور موقع سے فرار
بھٹ شاہ میں قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر میں آتشزدگی ،ڈرائیور موقع سے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھٹ شاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی جس پر قابوپانے کا عمل تاحال جاری ہے ،ریسکیوٹیموں نے شاہراہ کو دونوں اطراف سے بند کردیا ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے ،جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھٹ شاہ کے پاس قومی شاہراہ میں اس وقت لوگوں میں ہلچل مچ گئی جب ایک چلتے ہوئے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قومی شاہرا ہ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے بچاجاسکے۔
آخری اطلاعات تک جائے واقعہ پر فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔