تربت میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ ،پانچ اہلکار شہید ،چھ زخمی

تربت میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ ،پانچ اہلکار شہید ،چھ ...
تربت میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ ،پانچ اہلکار شہید ،چھ زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تربت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی تربت سے شپک جارہی تھی کہ اس دوران نامعلوم دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی جب کہ فائرنگ سے 5 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

قومی -