زینب قتل کیس میں پیشرفت، سی سی ٹی وی فوٹیج سے مشابہت رکھنے والا شخص گرفتار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) زینب قتل کیس میں پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو میں موجود ملزم سے مشابہت رکھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے،تاہم گرفتار شخص کا ڈی این اے میچ نہیں ہوسکا تاہم پولیس کو اس کے بیانات پر شک و شبہات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص کا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا جائے گا جبکہ مردم شماری ڈیٹا کی مدد سے گھر گھر سرچ آپریشن کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ زینب کے گھر کے قریب تقریباً1200 گھروں کا سرچ آپریشن کیا جائے گا جہاں سے حاصل ہونے والی معلومات کو تفتیش میں شامل کی جائے گا۔
پنجاب کے ضلع قصور سے اغوا کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جس کی لاش 9 جنوری کو کچرا کنڈی سے ملی۔