حکومت تصادم چاہتی ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں :چوہدری منظور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستا ن پیپلزپارٹی کے ترجمان چوہدری منظور کہتے ہیں کہ انصاف کی راہ میں شہبازشریف اورراناثنااللہ روکاٹ ہیں اگر حکومت تصادم چاہتی ہے تو ہم کیاکرسکتے ہیں؟حکومت نے احتجاج کی نوبت ہی کیوں آنے دی۔
نجی چینل”دنیا نیوز“کے پروگرام”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستا ن پیپلزپارٹی کے ترجمان چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ حکمران پہلے دھمکیاں دیتے ہیں پھرپاوں میں پڑجاتے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداکے ا ہلخانہ کوانصاف دلوائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے پابندہوں گے، 17 جنوری کااحتجاج پہلاقدم ہوگا ہمارامطالبہ ہے کہ انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹیں دورکی جائیں۔