ایل ڈی اے غیرقانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کررہی ، ہائی کورٹ برہم ، ڈی جی ایل ڈی اے طلب

ایل ڈی اے غیرقانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کررہی ، ...
ایل ڈی اے غیرقانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کررہی ، ہائی کورٹ برہم ، ڈی جی ایل ڈی اے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں غیرقانونی ہاﺅسنگ سوسائٹوں کے خلاف دائر درخواست پر قرار دیا ہے کہ سیکڑوں پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیمیں چلائی جا رہی ہیں مگر ایل ڈی اے ان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہاہے، عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت 16جنوری تک ملتوی کردی ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے صفدر شاہین پیرزادہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے نے 100سے زائد ہاﺅسنگ سوسائٹیز کو غیرقانونی قرار دے رکھا ہے مگر ان کی معلومات آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں کیں جس سے ہزاروں شہری لٹ رہے ہیں، نارووال میں بھی غیر قانونی بسم اللہ ہاﺅسنگ سکیم بنائی جا رہی ہے جہاں ماحولیاتی آلودگی سے بچاﺅ کے لئے کوئی انتظامات بھی نہیں کئے گئے اور نہ ہی اس ہاﺅسنگ سکیم کے لئے ایل ڈی اے سے منظوری لی گئی ہے ، درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایل ڈی اے اور ہاﺅسنگ سوسائٹی مالکان کے درمیان گٹھ جوڑ سے سوسائٹی کے مکین مشکلات کا شکار ہیں،غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے خلاف موثر کارروائی کرنے کاحکم دیا جائے ، عدالتی استفسار پر ایل ڈی اے کے وکیل غیر قانونی سوسائٹیوں کے اصل تعداد اور ان کے متعلق آگاہی کے اشتہارات کی تفصیلات نہ بتا سکے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں