ملزم کے قریب پہنچ چکے ہیں جلد ہی وہ قانون کی گرفت میں ہوگا:ترجمان پنجاب حکومت

ملزم کے قریب پہنچ چکے ہیں جلد ہی وہ قانون کی گرفت میں ہوگا:ترجمان پنجاب حکومت
ملزم کے قریب پہنچ چکے ہیں جلد ہی وہ قانون کی گرفت میں ہوگا:ترجمان پنجاب حکومت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ قصور میں پیش آنے والے انسانیت سوزواقعے میں ملوث ملزم کے قریب پہنچ چکے ہیں کیس حساس ہونے کی وجہ سے مزید معلومات شئیر نہیں کرنا چاہتا یقین دلاتا ہوں کہ ملزم بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گیں۔
نجی چینل”دنیا نیوز“کے پروگرام”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی نشاندہی میں سپورٹ ملی ہے خاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے جاری کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام پہلووں سے تفتیش کا عمل جاری ہے کیس میں کافی پیشرفت ہوچکی ہے ،پہلامرحلہ مشتبہ شخص کی شناخت اوردوسراپکڑنے کا ہے،زینب کے والد تفتیشی عمل سے مطمئن ہیں۔ ملک احمد خان کہتے ہیں کہ جتنے ڈی این اے ٹیسٹ ہوئے وہ ابھی تک میچ نہیں ہوئے۔