بدھ مت کے ثقافتی ورثہ کی بحالی کی درخواست پر حکومت اور ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی کو نوٹس جاری

بدھ مت کے ثقافتی ورثہ کی بحالی کی درخواست پر حکومت اور ڈائریکٹر جنرل ...
بدھ مت کے ثقافتی ورثہ کی بحالی کی درخواست پر حکومت اور ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بدھ مت کے ثقافتی ورثہ کی بحالی اور تجاوزات کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عبدالملک خان اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹیکسلا میں بدھ مت کے ثقافتی ورثہ دھرماراجیکا کے سامنے تجاوزات کی بھرمار ہے جن کو ہٹانے کے لئے محکمہ آرکیالوجی کو متعدد بار درخواستیں بھی دی جا چکی ہیں مگر داد رسی نہیں کی جا رہی، انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا ٹیکسلا میں واقع بدھ مت ثقافتی ورثے کے باہر تجاوزات کی وجہ سے ثقافتی ورثے کا تاریخی حسن تباہ ہو رہا ہے، درخواست گزاروں کے وکیل نے استدعا کی کہ پنجاب حکومت کو ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور تجاوزات کو ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں