خاوند کو سسرالیوں کی قید سے رہائی دلوائیں ،خاتون کی عدالت میں دہائی

خاوند کو سسرالیوں کی قید سے رہائی دلوائیں ،خاتون کی عدالت میں دہائی
خاوند کو سسرالیوں کی قید سے رہائی دلوائیں ،خاتون کی عدالت میں دہائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں بیوی نے اپنے خاوند کو سسرال سے بازیاب کرانے کے لئے حبس بے جا کی درخواست دائر کردی۔عدالت میں میاں بیوی نے دوران سماعت ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج عمران شفیع کی عدالت میں اچھرہ کی مسکان نے اپنے شوہرحیدر کی بازیابی کے لئے درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ حیدر کو اس کے ساتھ بھجوایا جائے۔ عدالت نے اچھرہ پولیس کو نوٹس جاری کیاجس پر حیدر کواس کے والد کے ساتھ پیش کردیا گیا۔عدالت میں حیدرکے وکیل شکیل پاشا اور لڑکی مسکان کے وکیل تیمورپیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت میں حیدر نے بتایا کہ اس کو کسی نے حبس بے جا میں نہیں رکھا یہ جھوٹا الزام ہے۔ اس کی بیوی خود والدین کے گھر جا کر بیٹھ گئی ہے۔مسکان نے عدالت کو بتایا کہ حیدر ایسی باتیں کرکے اپنی جان چھڑانا چاہتا ہے۔ اس نے پہلی بیوی پر الزامات لگا کر اسے نکا ل دیا تھا اب اس کو بھی نکالنا چاہتا ہے۔ فاضل جج نے دونوں کا موقف سننے کے بعد دونوں کے والدین کو ہدایت کی کہ وہ مل بیٹھ کر اس مسلے کا حل نکالیں۔ عدالت نے دونوں کے وکلا کو صلح کی تلقین کرتے ہوئے درخواست کو نمٹا دیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں