سینچورین ٹیسٹ،ساﺅتھ افریقہ نے دوسری اننگ میں 2کھلاڑیوں کے نقصان پر 90رنز بنالئے

سینچورین ٹیسٹ،ساﺅتھ افریقہ نے دوسری اننگ میں 2کھلاڑیوں کے نقصان پر 90رنز ...
سینچورین ٹیسٹ،ساﺅتھ افریقہ نے دوسری اننگ میں 2کھلاڑیوں کے نقصان پر 90رنز بنالئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سینچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساﺅتھ افریقہ اور بھارت میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام تک ساﺅتھ افریقہ نے اپنی دوسری اننگ میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنالئے کریزپراے بی ڈیولرز 50 اورڈین ایلگر36 رنز کے ساتھ موجود ہیں،اس سے قبل بھارت کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 307 رنز بنا کرآﺅ ٹ ہوگئی تھی۔
بھارت نے تیسرے دن کاکھیل کا آغاز183رنز 5کھلاڑی آﺅٹ سے دوبار ہ  کیا تو209کے مجموعے پر ہی ہردیک پانڈیا15رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ،اس کے بعدویرات کوہلی اور ایشوین نے 71قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔
ویرات کوہلی نے 153رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی اور ٹیم کے مجموعے کو 307رنز پر پہنچانے اہم کردار ادا کیا۔
ساﺅتھ افریقہ کی جانب سے مورنے مورکل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
ساﺅتھ افریقہ نے دوسری اننگ کا آغاز کیا تو اسے بھارت پر28رنز کی برتری حاصل تھی ،محض تین کے مجموعے پرہی ابتدائی دو وکٹیں گنوانے کے بعداے بی ڈیورلر اور ڈین ایلگر نے ٹیم کے مجموعے کو 90تک پہنچاتے ہوئے مخالف ٹیم پر 118رنز کی برتری حاصل کر لی ۔

مزید :

کھیل -