ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (منگل)کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (منگل)کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (منگل)کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حمل
15جنوری منگل۔ اہم معاملات طے پائیں گے۔ معاہدے کرتے وقت ہوش مندی سے کام لیں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ کاروبار میں منافع کا رجحان ہوگا۔سفر پیش آسکتا ہے۔


ثور
15جنوری منگل۔ روپے پیسے یا کسی بل وغیرہ کے پرانے معاملات کا حساب کر سکیں گے۔ بچوں کی طرف سے خوشیاں ملیں گی۔ آپ تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی لیں گے۔


جوزا
15جنوری منگل۔ بعض سرطانی افراد کی شادی وغیرہ کی بات پکی ہو سکے گی۔ جذباتی امور میں احتیاط برتیں۔نئے مالی معاہدے کرتے وقت جلد بازی سے کام نہ لیں۔صحت بہتر رہے گی۔


سرطان
15جنوری منگل۔ کسی ادھورے منصوبے کو دوبارہ شروع کر سکیں گے۔ اپنے قیمتی وقت کو فضول کاموں پر ہر گز ضائع نہ کریں۔نجی امور میں دوسروں کو دخل اندازی کا موقع نہ دیں۔


اسد
15جنوری منگل۔ بغیر سوچے سمجھے یا جلد بازی میں کوئی بھی ایسالفظ منہ سے نہ نکالیں جو کہ پشیمانی کا باعث ہو۔دوسروں کے سامنے آپ کی پوزیشن دلکش اور اچھی ہو سکے گی۔


سنبلہ
15جنوری منگل۔ کوئی دیرینہ خواب پورا ہو سکے گا۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی کی بات طے پائے گی۔ کیرئیر میں ترقی کا امکان ہے۔ حکام بالا کا تعاون حاصل رہے گا۔


میزان
15جنوری منگل۔ کسی نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر سکیں گے۔ کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ رومانس کا موقع ملے گا۔


عقرب
15جنوری منگل۔ شاپنگ وغیرہ کرنا بہتر رہے گا۔ نیا کام شروع کرنا بھی مثبت ہوگا۔ شریک کار کے ساتھ اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ مصروفیت میں اضافہ ہوگا جس سے ذہنی ٹناﺅ کا شکار ہو سکتے ہیں۔


قوس
15جنوری منگل۔ کسی مخلص ساتھی سے اپنے معاملات میں مشورہ و تعاون حاصل کریں تو آپ کے حق میں بہتر ہوگا کسی بھی کام میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔ سفر پیش آسکتا ہے۔


جدی
15جنوری منگل۔ آپ کا رجحان جائیداد اور خاندانی امور کی جانب ہوگا۔ مالی معاملات درپیش ہونگے۔ ملازمتی امور توجہ طلب ہونگے رومانوی اور دوسرے امور میں خوشیاں نصیب ہونگی۔


دلو
15جنوری منگل۔ کاروباری معاہدے طے پانے کا امکان ہے اس دوران ہوش مندی اور دانشمندی سے کام لیں اور دستاویزات وغیرہ کے معاملے میں تمام قانونی پہلوﺅں کو مدنظر رکھیں۔


حوت
15جنوری منگل۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔کاروباری و جذباتی امور توجہ طلب ہونگے۔ ساتھ کام کرنے والے ساتھی یا اہل خانہ کے ساتھ اُلجھنے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔