شہری پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو28 سال قید ‘ 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم
ملتان (خبر نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 نے شہری پر تیزاب پھینک کر زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو مجموعی(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
طور پر 28 سال قید اور 15 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں تھانہ چھپ کلاں خانیوال کے مطابق خانیوال کے رہائشی عبدالستار نے 3 اکتوبر 2018ء کو مقدمہ درج کروایا تھا کہ اسکے بیٹے محمد کاشف پر دوکان سے گھر واپس آتے ہوئے معمولی جھگڑے کی رنجش پر ملزم محمد اعجاز نے تیزاب پھینک دیا تھا جس کے باعث اسکا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا تھا جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فاضل عدالت نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر زخمی کرنے کی دفعہ کے تحت 14سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ اور دہشت گردی کی دفعہ 7۔ATA کے تحت 14سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 6 ماہ جیل میں رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
28 سال قید