سیزنل انفلوئنزا ‘ نشتر میں زیر علاج مریض جاں بحق
ملتان (وقا ئع نگار)نشتر ہسپتال میں سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں زیر علاج مریض فوت ہو گیا، دنیا پور کے رہائشی 58 سالہ یوسف کو(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کیا گیا تھا،پرائیویٹ لیبارٹری سے ٹسٹ کروانے پر سیزنل انفلوئنزا کی تصدیق ہوئی تھی۔مگر نشتر ہسپتال کی لیبارٹری رپورٹ میں مرض کی تصدیق نہیں ہو سکی۔دریں اثنا سیزنل انفلوئنزا کے حوالے سے طبی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے میٹنگ کل 16 جنوری کو نشتر ہسپتال میں ہوگی۔اسکے علاوہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال کے سٹاف کو سیزنل انفلوئنزا ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔