پولیس اہلکاروں کی موجوگی میں نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے شرف آباد میں پولیس اہلکاروں کی موجوگی میں نوجوان کے قتل کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ۔سرکار کی مدعیت میں درج مقدمہ نمبر 6/2019زیر دفعہ 302میں سہیل مغل کوملزم کو نامزد کیا گیا ہے ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق سہیل نے بات چیت کے دوران اچانک پستول نکالااور فائرنگ کردی جس کی وجہ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔مقدمے میں اس وقت موجود پولیس اہلکاروں کے نام اور بکل نمبر کا بھی ذکر گیا ہے ۔