تہران مخالف اجلاس، ایران پولینڈ پر سخت برہم، پولش سفیر طلب
دبئی(آئی این پی)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے پولینڈ کی جانب سے امریکا کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر ایک عالمی اجلاس کی میزبانی کرنے کے منصوبے پر ایک سینئر پولش سفارتکار کو طلب کرکے احتجاج کیا،ایران منعقدہ اجلاس کے فیصلے کو دشمنانہ کارروائی کے طور پر دیکھتا ہے، تہران ایسے اجلاس کا جواب دینا بخوبی جانتا ہے۔ پیر کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے پولینڈ کی جانب سے امریکا کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر ایک عالمی اجلاس کی میزبانی کرنے کے منصوبے پر ایک سینئر پولش سفارتکار کو طلب کرکے احتجاج کیا۔ امریکا کے ساتھ مل کر ہونے والی یہ عالمی کانفرنس خاص طور پر مشرق وسطی پر مرکوز ہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ یہ اجلاس 13 سے 14 فروری تک وارسا میں منعقد ہوگی، جس میں مشرق وسطی کا استحکام اور سیکیورٹی پر توجہ کے علاوہ اس بات کو یقینی بنانا اہم عنصر ہے کہ ایران کا غیر مستحکم کرنے میں اثر و رسوخ نہیں ہے