میانمر میں کن منگ میں 2ویزہ مراکز قائم کر دئیے
کن منگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے ینان میں میانمر حکومت نے 2ویزہ سنٹر قائم کر دئیے ہیں جو صوبے کے دوشہروں منگ شی اور روئی لی میں ویزہ درخواستیں وصول کرنے کیلئے قائم کئے گئے ہیں۔ یہ شہر میانمر کی سرحد کیساتھ واقع ہیں۔کن منگ میں میانمر کے قونصلٹ آفس نے کہا ہے کہ ان ویزہ مراکز میں دراخواستوں کی وصولی کے علاوہ معلومات فراہم کی جائینگی جبکہ میانمر آنے والے افراد کو مشاورتی خدمات بھی مہیا ہونگی۔کن منگ میں میانمر کے قونصلر جنرل یو سوئی پینگ نے کہا ہے کہ ان ویزہ مراکز کے قیام سے ڈی ہانگ اور میانمر کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید گہرے ہونگے اور چینی سیاحوں کو سہولتیں حاصل ہونگی۔ڈی ہانگ میانمر کے سرحد پر واقع ہونے کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان اہم پلیٹ فارم کا کردار ادا کر رہا ہے۔