تجارتی تنازعہ کے باوجود چین و امریکا مابین تجارتی حجم میں ریکارڈ اضافہ

تجارتی تنازعہ کے باوجود چین و امریکا مابین تجارتی حجم میں ریکارڈ اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی)گزشتہ برس چین کے امریکا کے ساتھ فاضل تجارتی حجم میں کافی زیادہ اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں چین کی امریکا کے ساتھ ہونے والی تجارت کے حجم میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 17.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ پیر کو چینی حکام کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سن 2018 میں چین کو امریکا کے ساتھ کی جانے والی فاضل تجارت کا حجم تقریبا 323 بلین امریکی ڈالر کے مساوی تھا۔یہ امر اہم ہے کہ سن 2017 میں بھی چین کی طرف سے امریکا بھیجی جانے والی مصنوعات کی مالیت اس سے زائد رہی تھی جو امریکا سے چین کو بھیجی گئیں۔ اعداد وشمار کے مطابق سن 2017 میں چین کو تجارت میں امریکا پر تقریبا 276 بلین ڈالرز کی برتری حاصل تھی۔چینی محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سن 2018 میں چین کی امریکا کو برآمدات میں گیارہ فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا تقریبا 478 بلین ڈالر کی مصنوعات امریکا کو روانہ کی گئی تھیں۔ دوسری جانب امریکا کی طرف سے چین کو فروخت کی جانے والی اشیا میں محض 0.7 کا معمولی سا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ان اعداد و شمار میں یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ سال 2018 کے دوران امریکا کے ساتھ چینی تجارت میں اس سے ایک برس قبل کے مقابلے میں ساڑھے تین فیصد کی کمی ہو ئی

مزید :

عالمی منظر -