تھائی لینڈ کا مزید چینی ٹینک خریدنے کا فیصلہ
بنکاک(اے این این)تھائی لینڈ کی حکومت نے مزید چینی ٹینک خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت بنکاک حکومت چین سے چودہ جنگی ٹینک خریدے گی۔ یہ ڈیل 72 ملین امریکی ڈالر مالیت کی ہے۔ اس سے قبل تھائی لینڈ چین سے وی ٹی فور (VT-4) قسم کے انتالیس جنگی ٹینک خرید چکا ہے۔ یہ ٹینک سن 2016 اور سن 2017 میں خریدے گئے تھے۔ تھائی حکومت اپنی فوج کے پرانے ٹینکوں کا استعمال ترک کرتے ہوئے نئے ٹینکوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ سن 2014 کی فوجی بغاوت کے بعد قائم ہونے والی حکومت نے چین اور روس کے ساتھ اسلحے کی خریداری کے بعض سمجھوتوں کو حتمی شکل دی تھی۔