تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کے اہل خانہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کے اہل خانہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کے اہل خانہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان کے اہل خانہ کو کلفٹن میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کے اہل خانہ کو کلفٹن میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا جس کی خرم شیر زمان نے سخت مذمت کی ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ میرے اہل خانہ کے ساتھ واقعہ آغاز سپر مارکیٹ کلفٹن کے قریب پیش آیا، نقب زنی اور رہزنی کے واقعات پر سندھ حکومت کی خاموشی مجرمانہ ہے، یہ میرے گھر والوں کا نہیں بلکہ کراچی کے ہر شہری کا مسئلہ ہے۔رکن سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت سندھ اور پولیس کی ذمہ داری ہے۔