مشرف نے نیب کے فیصلوں سے 10سال حکومتی کی،جاوید ہاشمی

مشرف نے نیب کے فیصلوں سے 10سال حکومتی کی،جاوید ہاشمی
مشرف نے نیب کے فیصلوں سے 10سال حکومتی کی،جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک)سینئرمسلم لیگی رہنمامخدوم جاویدہاشمی نےکہاہےکہ سپریم کورٹ کانوازشریف‘مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدرکی ضمانت کی منسوخی کیلئے نیب کےموقف کومستردکرنےسے سیاسی منظرواضح ہوگیاہے‘ سیاسی‘آئینی اورقانونی جدوجہدکامیابی سےہمکنار ہوئی ہے‘پاکستان کی سیاست کاایک نیاباب کھل گیاہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نےکہاکہ ‘شروع سےکہہ رہاہوں کہ نیب ایک سیاسی جماعتیں توڑی اوربنائی جاتی ہیں‘ نیب کےفیصلوں سےدس سال پرویزمشرف نےحکومت کی‘ اس کیخلاف نوازشریف نےواضح موقف اختیار کیا‘ نوازشریف اوران کی بیٹی مریم نواز لائق تحسین ہیں کہ انہوں نےہمت اورحوصلہ سےان تمام قوتوں کوشکست دی جوآئین کوہمیشہ کیلئےدفن کرکےپاکستان کی بنیادیں ہلانے کیلئے تیار ہوگئےتھے‘آج نواز شریف کی جدوجہد کا ایک مرحلہ طےہوگیا‘‘اب جمہوریت پرایمان رکھنے والی قوتوں کوتقویت پہنچےگی تاہم غیریقینی کیفیت تھی مکمل طورپرختم نہیں ہوئی‘۔

مزید :

قومی -