نان کبھی 2 آنے کاتھا،اب دیکھیں،ادویات کی قیمتوں کے معاملے پرکوئی کمنٹ نہیں کرینگے، چیف جسٹس پاکستان

نان کبھی 2 آنے کاتھا،اب دیکھیں،ادویات کی قیمتوں کے معاملے پرکوئی کمنٹ نہیں ...
نان کبھی 2 آنے کاتھا،اب دیکھیں،ادویات کی قیمتوں کے معاملے پرکوئی کمنٹ نہیں کرینگے، چیف جسٹس پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے دل کے غیرمعیاری سٹنٹس سے متعلق کیس نمٹا دیئے ، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نان کبھی 2 آنے کاتھا،اب دیکھیں،ادویات کی قیمتوں کے معاملے پرکوئی کمنٹ نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے دل کے غیرمعیاری سٹنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کی،آرآئی سی کے سربراہ جنرل اظہرکیانی عدالت پیش ہو گئے۔
دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ڈالرکی وجہ سے ہوا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ قیمتیں ایک جیسی تونہیں رہ سکتیں، نان کبھی 2 آنے کاتھا،اب دیکھیں،اس معاملے پرکوئی کمنٹ نہیں کریں گے۔
وکیل درخواستگزار نے کہا کہ ہیلتھ کیئرکمیشن کے بعدسٹنٹ کی قیمتوں کاتعین ہوسکتاہے،چیف جسٹس پاکستا ن نے کہا کہ اس وضاحت کے بعدمعاملے کونمٹارہے ہیں