”بلاول ابھی بچہ ہے اور بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں“ یہ بات کہنے والے فواد چوہدری کچھ سال پہلے بلاول کے ’کیا‘ تھے؟ ایسا انکشاف کہ آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے

”بلاول ابھی بچہ ہے اور بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں“ یہ بات کہنے والے فواد چوہدری ...
”بلاول ابھی بچہ ہے اور بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں“ یہ بات کہنے والے فواد چوہدری کچھ سال پہلے بلاول کے ’کیا‘ تھے؟ ایسا انکشاف کہ آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءفواد چوہدری نے بلاول بھٹو زرداری کو بچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ چند سال قبل وہ بلاول بھٹو زرداری کیلئے کیا ’خدمات‘ سرانجام دیتے تھے؟
جی ہاں! یہ جان کر آپ کو ضرور حیرت ہو گی کہ بلاول بھٹو زرداری کو بچہ قرار دینے والے فواد چوہدری چند سال قبل تک ان کے میڈیا ایڈوائزر تھے۔ ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو جنوری 2014ءمیں بلاول بھٹو زرداری کا میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا گیا تھا۔
بلاول ہاﺅس میڈیا سیل کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ہشام ریاض شیخ کو بلاول بھٹو زرداری کا چیف آف سٹاف بنایا گیا جبکہ جہانگیر بدر (مرحوم)، بشیر ریاض، غضنفر علی گل اور بیرسٹر مسعود کوثر کو سینئر ایڈوائزر مقرر کیا گیا تھا۔ اس کیساتھ ہی جمیل سومرو کو میڈیا ایڈوائزر بنانے کے علاوہ بلاول ہاﺅس میڈیا سیل کا کوآرڈینیٹر بنایا گیا تھا جبکہ فواد چوہدری کو بھی میڈیا ایڈوائزر تعینات کیا گیا تھا۔