وفاقی وزیرخزانہ اسدعمرسپریم کورٹ پہنچ گئے

وفاقی وزیرخزانہ اسدعمرسپریم کورٹ پہنچ گئے
وفاقی وزیرخزانہ اسدعمرسپریم کورٹ پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سپریم کورٹ پہنچ گئے ،عدالت نے اسدعمرکونئی گاج ڈیم کیس میں طلب کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثا رکی سربراہی میں بنچ نے نئی گنج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کی،عدالتی حکم کے باوجود خزانہ اور توانائی کے وزرا پیش نہ ہوئے جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار برہم ہو گئے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت نے وزیر خزانہ کو طلب کیا تھا،کیا وزیر خزانہ ای سی سی کی میٹنگ چھوڑ نہیں سکتے تھے،عدالتی حکم کے احترام میں وزیرخزانہ کو یہاں ہونا چاہئے تھا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وزیر خزانہ کو فوری بلالیں سماعت دوبارہ ہو گی ۔