حکومت کچھ بھی دینے کی پوزیشن میں نہیں،وزیراعظم کے پارلیمنٹ آنے پر بات کریں گے، زرداری کا وزیراعظم کے ٹوئٹ پر جواب

حکومت کچھ بھی دینے کی پوزیشن میں نہیں،وزیراعظم کے پارلیمنٹ آنے پر بات کریں ...
حکومت کچھ بھی دینے کی پوزیشن میں نہیں،وزیراعظم کے پارلیمنٹ آنے پر بات کریں گے، زرداری کا وزیراعظم کے ٹوئٹ پر جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کچھ بھی دینے کی پوزیشن میں نہیں ،وزیراعظم کے پارلیمنٹ آنے پر بات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زردار ی اپوزیشن رہنماﺅں کے اجلاس میں شرکت کیلئے اپوزیشن چیمبر میں پہنچے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیا،صحافی کے ”وزیراعظم کہتے ہیں این آراوکیلئے واک آؤٹ ہورہاہے“کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ پہلے دن سے واک آؤٹ ہورہاہے،پہلے دن سے این آراوکیوں نہیں دیا؟
سابق صدر کا کہناتھا کہ حکومت کچھ بھی دینے کی پوزیشن میں نہیں،وزیراعظم کے پارلیمنٹ آنے پربات کریں گے،ہم این آر او لیناچاہتے ہیں نہ این آر او کی ضرورت ہے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ  قومی اسمبلی کے اجلاس سے اپوزیشن کا واک آؤٹ حکومت پر دباؤ ڈال کر این آر او لینے کیلئے ہے۔