آبپارہ میں حساس ایجنسی کے دفتر کے باہر رکاوٹیں ہٹادی گئیں،سپریم کورٹ نے کیس نمٹا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے آبپارہ کے علاقے میں سڑک پر تجاوزات ہٹانے سے متعلق کیس نمٹا دیا۔
سپریم کورٹ میں اسلام آباد کے علاقے آبپارہ میں حساس ایجنسی کی جانب سے سڑک پر تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں اور سڑک کی ایک سائیڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے، دوسری سائیڈ بھی 28 فروری تک کھول دیں گے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اب تو روڈ سی ڈی اے کو مل گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے بعد معاملہ نمٹادیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آبپارہ میں سیکیورٹی کے نام پر سڑکوں کی بندش کا نوٹس لیا تھا۔ آبپارہ میں آئی ایس آئی کا ہیڈکوارٹر قائم ہے جس کے آس پاس کی سڑکیں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند تھیں۔