راولپنڈی، شادی والے گھر میں آتشزدگی ،دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی میں سکستھ روڈ میں شادی کے گھر میں آتشزدگی سے دلہن سمیت4 خواتین جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ میں گھرمیں شادی کی تقریبات جاری تھیں کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی زد میں آکرچار خواتین جھلس کرجاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔
آگ لگنے کے بعد فائربریگیڈ اورریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھانے کے ساتھ امدادی کارروائیوں کا آغازکیا۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے، دلہن کے چچا نے میڈیا کوبتایا کہ 24 سالہ ثناکی کل رسم حناتھی اور 17 جنوری کوبارات آنا تھی۔