ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت اجلاس، افسران کی شرکت

ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت اجلاس، افسران کی شرکت
ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت اجلاس، افسران کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر)ضلع عمرکوٹ میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے احکامات کے تحت ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کی صدارت اجلاس ڈپٹی کمشنر آفیس میں منعقد کیا گیا ، اجلاس میں ایکسین ورکس اینڈ سروسز ، ایکسین پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ ، ایکسین بلڈنگ اور دیگر آفسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن نے کہاکہ جی آئی ٹی کے احکامات تحت ضلع عمرکوٹ میں سال 2008 سے سال2018 تک جاری اور مکمل ترقیاتی اسکیموں جس میں سندھ گورنمنٹ سپیشل انیشیٹو پروگرام ، سندھ رورل ڈویلپمنٹ پروگرام ، لوکل گورنمنٹ کی 10 ملین سے زائد کی تمام سکیموں کی تفصیل رپورٹ سے ساتھ پیش کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ میں واضع کیا جائے کہ یہ سکیمیں کب منظور ہوئی اور ان سکیموں پر کل کتنے اخراجات ہوئے اور کتنے ٹھکیداروں نے اس اسکیم پر کام کیا ، اس موقع پر ایکسی این ورکیس اینڈ سروس نے بتایا کہ اس وقت ضلع میں 10 ملین کی ایک ہی سکیم منظور ہوئی ہے جو کہ 10 بستروں کی سپتال بچہ بند کے نام سے ہے جس کا اب تک ورک آڈر جاری نہیں ہوا ہے باقی دوسری تمام سکیموں 10 ملین سے کم رقم کی ہیں ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کے آفسروں کو ہدایت کی کہ دو دن کے اندر اپنے محکمہ میں مکمل رپورٹ سرٹیفکیٹ کے ساتھ جمع کروائیں جبکہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ضلع کی اے ڈی پی کی مد میں دی جانے والی رقم جلد سے جلد خرچ کی جائے دیگر صورت میں غفلت کرنے والے آفسران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.