عمران خان کوسندھ حکومت نہ گرانے کا مشورہ دینا اپوزیشن کے حق میں نہیں جاتا:حفیظ اللہ نیاز ی

عمران خان کوسندھ حکومت نہ گرانے کا مشورہ دینا اپوزیشن کے حق میں نہیں ...
عمران خان کوسندھ حکومت نہ گرانے کا مشورہ دینا اپوزیشن کے حق میں نہیں جاتا:حفیظ اللہ نیاز ی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے و زرا ءجو کررہے ہیں وہ عمران خان کے بنائے ہوئے اصولوں کی ہی پیروی کررہے ہیں، عمران خان کو سندھ حکومت نہ گرانے کا مشورہ دینا اپوزیشن کے حق میں نہیں جاتا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہاکہ میں اس موڈ میں نہیں ہوں کہ تحریک انصاف کو سندھ حکومت نہ گرانے کامشورہ دوں،یہ کرنا ایک صائب مشورہ ہے اور میں یہ تحریک انصاف کو نہیں دو ں گا، یہ مشورہ اپوزیشن کے حق میں نہیں جاتا ۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر عمران خان کی باتیں بہت گراں گزرتی ہیں، ان کی جانب سے پانچ سال پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی جاتی رہی لیکن خود ان کی اور ان کے ارکان کی جانب سے تنخواہیں لینے میں کوئی سستی نہیں دکھائی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اب وزرا جوکہہ کررہے ہیں وہ عمران خان کے بنائے ہوئے اصولوں کی ہی پیروی کررہے ہیں،عمران خان کا پچھلے چار پانچ سال کا ایک بیک گراﺅنڈ ہے جو سب کے سامنے ہے ۔

مزید :

قومی -