اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ نہیں کیا ،فوجی عدالتوں کی مخالفت کریں گے : آغاحسن بلوچ

اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ نہیں کیا ،فوجی عدالتوں کی مخالفت کریں گے : ...
اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ نہیں کیا ،فوجی عدالتوں کی مخالفت کریں گے : آغاحسن بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغاحسن بلوچ نے کہاہے کہ ایوزیشن کے اجلاس میں شرکت کی لیکن ابھی اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ نہیں کیا ،فوجی عدالتوں کی مخالفت کریں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے بی این پی کے رکن قومی اسمبلی آغاحسن بلوچ نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے سردار اخترمینگل کو مدعو کیاتھا لیکن وہ کراچی میں تھے ، اس لئے میں نے اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت کی ۔
انہوں نے کہا کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ ہماری پارٹی اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے گی لیکن ہماری پارٹی کے اجلاس میں اس بات پر غور کیا جائیگا کہ ہمارے چھ نکات پر ابھی تک کتنا عمل در آمد کیاگیاہے ؟ انہوں نے کہا کہ جب فوجی عدالتیں بنائی جارہی تھیں تو بلوچستان نیشنل پارٹی نے اس کی مخالفت کی تھی اور اب بھی اس کی مخالفت کریں گے ۔

مزید :

قومی -