معاشرے کی اصلاح کیلئے اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے، ڈاکٹر راغب نعیمی

معاشرے کی اصلاح کیلئے اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے، ڈاکٹر راغب نعیمی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اصلاحِ معاشرے کیلئے اساتذہ کردار انتہائی اہم ہے۔طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت سے بھی آراستہ کیاجائے۔اساتذہ اور والدین بچوں کو اس طرح تعلیم کی طرف راغب کریں کہ وہ نہ صرف دنیا میں کامیاب زندگی گزار سکیں بلکہ ملک و قوم کیلئے کارآمد شہری بھی بن سکیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں اساتذہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں شیخ الحدیث مولانا محبوب احمدچشتی،ڈاکٹرمفتی سلیمان قادری،مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی،مفتی محمدعارف حسین،مولانامسعو د احمد سیالوی، مفتی محمد مدنی، مولانا غلام یاسین نعیمی،مولانا محب الرسول، مفتی فیصل ندیم،قاری محمدرفیق نقشبندی،قاری ذ والفقار احمد،،مولانااویس رضا قادری، ماسٹر محمد اشفاق احمد سمیت دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں گزشتہ چھ ماہ کی تعلیمی کارکردگی جائزہ لیا گیا نیز ششماہی امتحانات کے نتائج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سال2020 کی تعلیمی اہداف کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔اجلاس کے اختتام پر شیخ ا لحدیث مولانا محبو ب احمدچشتی نے عالم اسلام کی سربلندی اورملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1